پاکستان

ن لیگی امیدوار نے عورت کا ووٹ ڈالنا حرام قردیدیا

شیعیت نیوز: مظفر گڑھ سے مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار ہارون سلطان نے عورت کو ووٹ دینے کو حرام قرا دیدیا ہے ۔

ہارون سلطان نے اپنے حلقے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ میں دین کے مطابق چلوں گا عورت کو ووٹ دینا حرام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کے منافی باتوں پر عمل نہیں کروں گا ۔

ہارون سلطان قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 184 اور این اے 186 سے ن لیگ کے امیدوار ہیں ۔

این اے 184 پر ان کے مقابل پی ٹی آئی کی زہرہ باسط بخاری ہیں جو ان کی بھابھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button