آرمی چیف نے 12 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 6 دہشت گردوں کی عمر قید کی سزا کی بھی توثیق کی ۔یہ دہشت گرد معصوم شہریوں ، مسلح افواج اور نفاذ قانون کے اداروں پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کی ہے کہ وہ مرکزی امام بارگاہ پارہ چنار پر حملے ،8جوانوں اور 26 شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 133 افراد زخمی ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔
آئی ایس پی ار کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں کے مقدمات خصوصی فوجی عدالتوں میں چلائے گئے۔








