پاکستان

کالعدم تنظیموں کیلئے فنڈنگ کےملزم سرجن اور اسکے ساتھی کا ریمانڈ

شیعیت نیوز: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے کالعدم تنظیموں کے لیے فنڈ جمع کرنے کے الزام میں گرفتارسول اسپتال کے سرجن ڈاکٹر عبدالرحمٰن عرف مونی اور ملک رضوان کو 5 روز کےلیے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیاہے،جمعرات کو سی ٹی ڈی پولیس نے دونوں ملزمان کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا اور فاضل جج کو آگاہ کیا کہ ملزمان کالعدم دہشت گردی تنظیموں کےلیے فنڈنگ کرتے ہیں اور بھاری رقوم کی صورت میں کالعدم تنظیموں کی اعانت کرتےہیں جس کے نتیجے میں کالعدم دہشت گردی تنظیمیں ملک بھرمیں دہشت گردی کرتی ہیں مخبر خاص کی اطلاع پر ملزم ڈاکٹر عبدالرحمٰن کو گلشن اقبال کے علاقے سے گرفتارکیاجبکہ نشاندہی پر بعد میں اس کے ساتھی ملک رضوان کو بھی گرفتارکیاگیا،تفتیشی افسرنے مزید بتایاکہ ملزمان کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دینے کےلیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط ارسال کردیاہے لہذا عدالت سے استدعاہےکہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ جاری کیاجائے

متعلقہ مضامین

Back to top button