تکفیریوں کا محاصرہ: اپیلٹ ٹربیونل نے لدھیانوی کو طلب کرلیا اور مسرور جھنگوی کے خلاف اپیل دائر

25 جون, 2018 10:48

شیعیت نیوز: اہلسنت الجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے امیدوار دہشتگرد احمد لدھیانوی کے این اے 115 سے منظور ہونیوالے کاغذات کو اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ اپیلٹ ٹربیونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے احمد لدھیانوی اور الیکشن کمیشن سے کل 25 جون کو جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے محمد عمران کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مولانا احمد لدھیانوی نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ احمد لدھیانوی کیخلاف درجنوں مقدمات درج ہیں، ریٹرننگ افسر نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں۔ درخواست گزار نے اپیلٹ ٹربیول سے استدعا کی ہے کہ مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

دوسری جانب جھنگ کے حلقہ پی پی 126 سے کالعدم سپاہ صحابہ کی حمایت یافتہ امیدوار اور کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ مسرور نواز جھنگوی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی گئی۔ جھنگ کے رہائشی مسعود الحسن کی درخواست پر جسٹس علی اکبر قریشی نے سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ دہشتگرد مسرور نواز جھنگوی نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے جن کی وجہ سے یہ صادق اور امین نہیں رہے، جبکہ مسرور نواز جھنگوی کیخلاف 8 سے زائد مقدمات بھی درج ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مسرور نواز جھنگوی کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے، درخواستگزار کے اعتراض کے باوجود ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں۔ درخواست میں اپیلٹ ٹربیونل سے استدعا کی گئی ہے کہ مسرور نواز جھنگوی کے کاغذات کی منظوری کالعدم قرار دی جائے۔ ٹربیونل سے مسرور نواز جھنگوی اور الیکشن کمشنر کو کل 25 جون کو طلب کرلیا ہے۔

12:44 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔