پاکستان

تکفیری دہشتگرد تنظیم طالبان پاکستان نے نیا سرغنہ مقرر کرلیا

شیعیت نیوز: دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے نور ولی محسود عرف ابو منصور عاصم کو اس کالعدم گروہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

نور ولی محسود جنوبی وزیرستان کے علاقے تیارزہ میں پیدا ہوااور وہ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور کراچی کے مختلف مدارس میں بھی پڑھتارہا ہے ، وہ ایک کتاب بھی لکھ چکا ہیںجس میں اس دہشتگرد گروہ کی دہشت و وحشت کی کہانیاں اور اعترافات ہیں، کتاب میں مفتی نور ولی نے اعتراف کیا تھا کہ طالبان گروہ اور تنظیمیں ماضی میں اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے تحریک ہی کی چھتری تلے ڈاکہ زنی، بھتہ خوری، اجرتی قتال جیسی کارروائیوں میں ملوث رہیں، اس دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی ایک عشرے سے جاری دہشتگردی میں 70 ہزار پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button