پاکستان

کالعدم جماعتیں الیکشن میں فعال : عالمی سطح پرپاکستان کا نا م گرے لسٹ میںشامل کرنے پرمخالفت و حمایت جاری

شیعیت نیوز: کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈالنے کے حوالے سےبعض ممالک نے حمایت جبکہ بعض نے مخالفت کردی۔ دنیا میں اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیررسٹ فنانسنگ کے خلاف بننے والی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے یہ فیصلہ اگلے ہفتے میں متوقع ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس کل24 جون کو پیرس میں شروع ہو گا اور 29جون تک جاری رہے گا۔ انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ پاکستان نےایف اے ٹی ایف کے ساتھ منی لانڈرنگ اور ٹیررسٹ فنانسنگ میں ملوث کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن پلان پر اتفاق کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس جماعۃ الدعوۃ کے خلاف حکومت پاکستان کے اقدامات سے مطمئن نہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈالنے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔ایف اے ٹی ایف کو رپورٹس ملی ہیں کہ کالعدم تنظیم اب بھی فنڈ ریزنگ کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو ایک سال کا وقت دیا جائیگا ، اگر اس دوران اتفاق کردہ ایکشن پلان پر عمل درآمد ہو گیا تو نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائیگا۔ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہونے کی صورت میں ایف اے ٹی ایف کی ٹیم ایک سال کے عرصہ میں پاکستان کا دورہ کرکے رپورٹ تیار کرے گی ۔ اگر ایکشن پلان پرعملدرآمد کو یقینی بنایا گیا تو یہ ٹیم پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے اپنی سفارشات پیش کریگی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کالعدم تکفیری جماعتوں کی وجہ سے بدنام ہورہا ہے، لیکن پاکستان کے صفوں میں گھسے ہوئے دہشتگردوں کے سہولت کار انکے خلاف کاروائی کرنے میں روکاٹ بنے نظر آتے ہیں ، جسکا مشاہدہ حال ہی میں ہونے والے جنرل الیکشن میں کالعدم جماعتوں اور انکے سرغنوں کا الیکشن میں بھرپور حصہ لینا ہےجس پر الیکشن کمیشن سمیت عدلیہ بھی خاموش نظر آرہی ہے، جو نیشنل ایکشن پلان کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

لہذا پاکستان کی سالمیت اور عزت کے لئے فوری طور پر ان دہشتگردوں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنا ہوگا،ورنہ گرے لسٹ کے حوالے سے یہ اقدام بھی پاکستان کی مخالفت میں جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button