لبنان

ایران کے بڑھتے علاقائی اثرورسوخ سے صیہونیوں پر دہشت طاری ہوچکی ہے

شیعیت نیوز: لبنان کے ایک سینئر سیاستدان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہوکر اسلامی جمہوریہ ایران پر دبا ؤ ڈالنے کی ٹرمپ کی کوششوں کا مقصد مسئلہ فلسطین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو کمزور کرنا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’علی فضلی‘‘نےکہاکہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہوکر اسلامی جمہوریہ ایران پر دبا ؤ ڈالنے کی ٹرمپ کی کوششوں کا مقصد مسئلہ فلسطین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسکے علاقائی اتحادی مسئلہ فلسطین سے متعلق نام نہاد صدی کی ڈیل کی راہ ہموار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کا دباؤ اس ملک کا جوہری پروگرام نہیں بلکہ فلسطینیوں کو ایران کی ہمہ گیر حمایت اورعلاقے میں اس کا بڑھتا اثرورسوخ ہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ علاقے میں ایران کے بڑھتے اثرورسوخ کو غاصب صیہونی رژیم اپنے کیلئے خطرہ سمجھتی ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button