یمن

یمنی فوج کی سعودی اتحادیوں کے خلاف جوابی کارروائی.

یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے نجران کے علاقے میں ایک سعودی فوجی اہلکار کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکاروں نے نجران میں واقع سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر کئی راکٹ داغے ہیں جو اپنے ھدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے 26 مارچ 2015 کویمن کا زمینی، دریائی اور ہوائی محاصرہ کر لیا تھا تاکہ یمن کے مستعفی صدرعبد ربہ منصور ھادی کو واپس اقتدار میں لایا جا سکے۔

اس فوجی جارحیت سے ریاض اور اس کے اتحادیوں کو کسی قسم کی کوئی کامیابی نہیں ملی ہے اور یہ جارحیت صرف غریب ملک یمن کی ویرانی، لوگوں کے بیگناہ قتل اور یمنی عوام کے بے وطن ہونے کا سبب بنی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button