پاکستان

فیصل آباد: پنجاب پولیس کی دہشتگردی، دوران نماز عزاداروں کو گرفتار کرلیا، دہشتگرد ی کا مقدمہ درج

شیعیت نیوز: پاکستان کا صوبہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں وہابی اسٹیٹ بن گیا ہے جہاں مخالف فرقہ اور اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک جاری رکھا جارہا ہے، گذشتہ دنوں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پنجاب کے بڑے شہر فیصل آباد میں پیش آیا جہاں نماز پڑھنے کے جر م میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت نمازیوں پر مقدمات درج کردیا گیا اور کئی عزاداروں اور نمازیوں کو گرفتا رکرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 2 جون کو چند مومنین روزہ افطار کرکے نماز مغربین ادا کررہے تھے کہ اچانک پنجاب پولیس تھانہ غلام محمد آباد نے ان پر دھاوا بول دیا اور تشدد کرتے ہوئے انہیں اس انداز میں گرفتار کیا گیا جیسے کہ وہ کوئی دہشتگرد ہوں، محسوس یہ ہوتا ہے کہ یہ سب تکفیری وہابی مولویوں کی ایماء پر کیا گیا۔

اس واقعہ کی اطلاع پر جب شیعہ علماء کونسل کی ضلعی انتظامیہ تھانہ غلام محمد پہنچی تو پولیس گردی کی ایک اور گھٹیہ مثال دیکھنے کوملی اور پولیس نے تھانے کے اندر سے احتجاج کرنے والے مومنین پر آنسو گیس کی شیلنگ کرڈالی کئی اور مومنین کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

فیصل آباد کے مومنین نے اس پولیس گردی کی شدید مذمت کی ہے ، انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے ہر شہری کو آئین پاکستان اور قانون پاکستان کے تحت مذہبی آزادی کا حق ہے، جیسے پولیس بازور بازو نہیں روک سکتی۔

5288e003-fb3c-4162-bfa8-d4fb0e2cb40c.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button