پاکستان

الیکشن تاخیر کا شکار ہونگے، یہ بات ذہن سے نکال دیں، چیف جسٹس

شیعیت نیوز: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران انتخابات 2018 سے متعلق ریمارکس میں زور دیا ہے کہ یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ الیکشن تاخیر کا شکار ہوں گے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ورکر پارٹی کیس کی سماعت کی، جس میں الیکشن کمیشن کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر ضابطہ اخلاق بنایا۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس ضابطہ اخلاق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ انتخابی اصلاحات پر 2012 میں فیصلہ دے چکی ہے اور اس فیصلے میں الیکشن کمیشن کے اختیارات کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انتخابات 2 یا 3 ماہ کے لیے ملتوی کرنے والی بات ذہن سے نکال دیں، انتخابات وقت پر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button