پاکستان

3 جون برسی امام خمینی، دنیا بھر میں تعزیتی اجتماعات کا انعقاد

شیعیت نیوز: بانی انقلاب اسلامی جمہوری ایران انقلاب امام روح اللہ خمینی کو دنیا سے رخصت ہوئے 29برس بیت گئے، اہل ایران آج بھی اپنے عظیم محسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں اپنے ملک کی تقدیر سنوارنے والا بے نظیر رہنما قرار دیتے ہیں۔

اس عظیم قائد نے 29 اکتوبر 1964 کو شاہ ایران کے خلاف ایک دھواں دار تقریر سے اپنی سیاسی جدوجہد کا باقاعدہ آغاز کیا ، ظالم بادشاہ نے سید روح اللہ خمینی کو اس تقریر کے صرف سات روز بعد گرفتار کرکے جلاوطن کر دیا ۔

مگر شاہ ایران کے اس اقدام نے دن بدن عوام کے دل میں خمینی کی محبت میں اضافہ کرنا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ یکم فروری 1979 کو سولہ سالہ جلاوطنی کے اختتام پر جب روح اللہ خمینی وطن واپس پہنچے تو کم و بیش دس ملین لوگوں نے ان کا استقبال کیا اور شاہ ایران اس قدر خوفزدہ اور بے دست و پا ہو گیا کہ اپنی سلطنت اور قوت سے محروم ہو کر ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہو گیا۔

مملکت ایران کی عنان سنبھالنے کے بعد بھی امام خمینی نے اپنا حجرہ، درویشی اور سادگی تو نہ بدلی مگر ملک اور اس کے پسماندہ طبقے کی قسمت بدل دی۔

انہون نے اسلامی ایشوز پر اس جاندار انداز سے آواز اٹھائی جو آج تک کوئی حاکم یا نام نہاد خادم حرمین بھی نہ اٹھا سکے، توہین رسالت پر سلمان رشدی کے و اجب القتل قرار دینے کا فتویٰ ، اسرائیلی مظالم ہو ں یا کشمیری عوام پر بھارتی طلم وستم انہوں نے ہمیشہ اسلامی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتے ہوئے اپنے حقیقی موقف کا اظہار کرنے میں کبھی لیت ولال سے کام نہیں لیا۔

یہی وجہ ہے کہ تمام امت مسلمہ امام خمینی کی شخصیت کوایک حقیقی اسلامی رہنما کے انداز میں لیتی اور احترام کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔

انہی کی فراہم کردہ شاندار بنیادوں پر قائم آج کا اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی دنیا کا ایک طاقتور ملک ہے۔ وہ 3 جون 1989 کو کینسر کے سبب انتقال کر گئے اور تہران میں آسودہ خاک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button