پاکستان

حفیظ الرحمن کی گلگت بلتستا ن دشمنی، ن لیگی رہنما ء بھی میدان میں آگئے

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے حوالے سے ن لیگی رہنماء حفیظ الرحمن کی خطے کے حوالے سے غلط اور سازشی پالیسوں کے خلاف ن لیگی رہنماء بھی میدان میں آگئے ہیں، اور انہوںنے خطے کی عوام کے حق میں آواز بلند کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان طارق میر نے پریس کانفرنس کے دوران ن لیگ کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیدیا ہے، انکا موقف ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو حقوق دلانے میں ناکام ہوگئے ہیں،جبکہ حقوق کے لئے احتجاج کرنے والی اپوزیش ، عوامی ایکشن کمیٹی
اور تاجروں کی پر بہیمانہ تشدد بھی قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ آج کے بعد عوام کے ساتھ کھڑا ہوکر عوام کے حقو ق کی جنگ لڑوں گا اور بہت جلد اہم انکشافات بھی کروں گا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں جی بی آرڈر 2018 ن لیگ کی سازش کے تحت نافذ کیا گیا ہے جس پر خطے کی عوام اور اپوزیشن احتجاج کررہی ہے انکا کہنا ہے کہ جی بی آرڈر 2018 گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کی پامالی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button