پاکستان

یوم قدس کی مناسبت سے 200 سے زائد مقامات پر احتجاج کیا جائے گا،آئی ایس او

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تنظیم کے صدر انصر مہدی کے زیرِصدات مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں یوم القدس کے حوالے سے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آئی ایس او کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او عالمی یوم القدس 23 رمضان کے موقع پر پاکستان بھر میں 200 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا اہتمام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تیسری بڑی ریلی القدس یعنی حمایت فلسطین ریلی کے انعقاد کروانے کا اعزاز آئی ایس او پاکستان کو حاصل ہے اور ان شاء اللہ یہ اعزاز پاکستان کو حاصل رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی اہم ریلیوں سے آئی ایس او کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ لاہور میں جامع مسجد صاحب الزمان اسلامپورہ تا پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی منعقد کی جائے گی، جس میں بچوں عورتوں سمیت ہزاروں افراد مستضعفین جہان کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی خطاب کریں گے۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان، دنیا میں جہاں بھی مستضعفین ہیں کی حامی اور ظالمین کیخلاف برسرپیکار رہی ہے، یوم القدس صرف مسلمانوں کے قبلہ اول فلسطین کی آزادی تک محدود نہیں بلکہ یہ تمام مظلومینِ جہاں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونیوالے مظالم کیخلاف صدا احتجاج بلند کرنے کا دن ہے، تمام محکوم قوموں کی آزادی القدس کی آزادی سے منسلک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button