پاکستان

شیعہ عزاداروں کو بازیاب نہیں کیا گیاتو 21 رمضان کو بھرپور احتجاج کریں گے، مسنگ پرسنز کمیٹی

شیعیت نیوز: شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی کی جانب سے لاپتہ شیعہ عزاداروں و زائرین کی بازیابی کیلئے متاثرہ روزے دار فیملیز کا احتجاج، 20 مئی 3 بجے دوپہر، کراچی پریس کلب پر منعقد ہوا ۔احتجاج میں پاسبان عزا پاکستان کے صدر راشد رضوی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی سے صغیر عابد رضوی، حسن رضا سہیل، اسد بٹ صاحب HRCP ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، مرزا مظاہر حسین ہاشمی، ذیشان کربلائی، حیدر رضوی، ایوب حُسین، اور شہباز سمیت، انسانی حقوق اداروں، سول سوسائٹی، اور عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور رہنماؤں نے خطاب کیا۔احتجاجی مظاہرے سے اظہار یکجیہتی کے لئے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی آمد اور متاثرہ فیملیز سے ملاقات۔جبری گمشدگی آئین و دستور پاکستان سے انحراف اور کھلی دھشتگردی ہے، جبری گمشدگیوں کے خلاف شیعہ سنی سب یکجا اور متحد ہیں۔- اگر لاپتہ شیعہ عزاداروں کو 15 رمضان تک رہا/عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا تو یوم علی 21 رمضان کراچی کے مرکزی جلوس میں لاپتہ عزاداروں کی فیملیز شیعہ اسیروں کی رہائی کیلئے احتجاج کریں گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button