پاکستان

بھارتی فوج کی گولہ باری، 4 شہید، 3 بچے اور ان کی ماں شامل

شیعیت نیوز: ھارتی فوج کی ورکنگ بائو نڈری پر گولہ باری سے خاتون اپنے 3بچوں سمیت شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے، پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی، کئی بھارتی چوکیوں میں آگ لگ گئی اور ایک بھارتی فوجی مارا گیا، دوسری جانب بلا اشتعال گولہ باری پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکےاحتجاجی مراسلہ تھمادیا،دوسری جانب اے ایف پی نے مقبوضہ کشمیر کے ڈی جی پولیس شیش پال وید کے حوالے سے بتایاکہ انہوں نے دعویٰ کیاہےپاکستان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 4شہری ا ور ایک بی ایس ایف اہلکار مارا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی آئی ایس پی ) کے مطابق سیالکوٹ میں ورکنگ بانڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے چاروہ، چپراڑ اورہرپال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی گئی،بھارتی فوج کی جانب سے داغا گیا مارٹر گولہ موضع کھنور میں محنت
کش کے مکان پر گراجس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3بچے شہید جبکہ محنت کش نور اور دیگر افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ، شہادت پانے والوں نور حسین کی اہلیہ کلثوم، بیٹی مہوش، صفیہ اور بیٹا حمزہ شامل ہیں، بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث متعدد مویشی بھی مارے گئے ۔بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ورکنگ بانڈری سے متصل دیہات کے رہائشیوں کو سحری اور نماز فجر کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا رہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائی کی گئی جس سے کئی بھارتی چیک پوسٹوں میں آگ لگ گئی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن اور ورکنگ بانڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور4افراد کی شہاد ت پر شدید احتجاج کیاگیا اور کہا گیا کہ بھارتی حکومت سیزفائر کی خلاف ورزی کے موجودہ اور سابق واقعات کی تحقیقات کرے، بھارتی فورسز کنٹرول لائن اور ورکنگ بانڈری پر سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہیں، سول آبادی کو دانستہ نشانہ بنانا انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ تر جما ن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک مراسلہ بھی حوالے کیا جس میں کہا گیا کہ پکھلیاں،چپراڑ، ہرپال، چار واہ اور شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ جاری ہے، بھارتی افواج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اورشہری آبادی کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے نتیجے میں گائوں خان ور میں نور حسین کے گھر کے 4 بے گناہ افراد شہید ہو گئے جن میں نور حسین کی اہلیہ کلثوم، بیٹی مہوش، صفیہ اور بیٹا حمزہ شامل ہیں جب کہ فائرنگ میں 10 بے گناہ شہری زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی حکومت اپنی افواج کو کنٹرول لائن اور ورکنگ بانڈری پرامن قائم رکھنے کی ہدایت کرے۔قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ رواں سال بھارتی فورسز نے سیز فائر کی ایک ہزار 50سے زائد بار خلاف ورزیاں کیں، بھارتی فائرنگ سے اب تک 28بے گناہ شہری شہید جب کہ 117افراد زخمی ہو چکے ہیں، بھارتی حکومت 2003 کے سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اور سیزفائر کی خلاف ورزی کے موجودہ اور سابقہ واقعات کی تحقیقات کرائے جب کہ اقوام متحدہ مشن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔ ادھر اے ایف پی کے مطابق پاکستان اور بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ و گولہ باری کے نتیجے میں 8شہری جاں بحق اور ایک بھارتی فوجی مارا گیا جبکہ دونوں جانب 22افراد زخمی ہوئے۔اے ایف پی نے مقبوضہ کشمیر کے ڈی جی پولیس شیش پال وید کے حوالے سے بتایاکہ انہوں نے دعویٰ کیاہےکہ پاکستان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 4شہری ا ور ایک بی ایس ایف اہلکار مارا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button