ایران

امریکہ کی اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کررہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے فلسطین کے نہتے شہریوں پر اسرائیل کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارون کو تباہ و برباد اور عالمی سطح پر ہرج و مرج پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

لاریجانی نے غزہ میں 50 سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائيل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل گذشتہ 70 برسوں سے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کرکے فلسطینیوں کا ناحق خون بہا رہا ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ اسرائيل اب تک دو تہائی فلسطینیوں کو ان کی آبائی سرزمین سے نکال چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کی کسی بھی قرارداد کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں اور وہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے اور اسرائیل کے مجرمانہ اقدام کی امریکہ مکمل حمایت کررہا ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ عراق اور شام پر امریکی فوجی یلغار اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر ہوئی ۔ امریکہ ایک دو ممالک کی مدد سے جس ملک پر چاہتا ہے حملہ کردیتا ہے اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کرکے علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی اداروں کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button