عراق

عراق کے پارلیمانی انتخابات کی خصوصی ووٹنگ کا آغاز

عراق کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ عراق سے باہر مقیم عراقیوں کی ووٹنگ کا عمل جمعرات کو شروع ہوا ہے اور جمعے تک جاری رہے گا۔

اسی طرح جمعرات کی صبح عراق کے اٹھارہ صوبوں میں عراقی مسلح افواج، جیلوں میں پانچ سال سے کم کی سزا کاٹنے والے قیدیوں اور اسپتالوں میں داخل بیماروں کی ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا۔

خصوصی ووٹنگ کے اس عمل میں کرد پیشمرگہ ملیشیا اور عراقی کردستان کی مقامی فورس کے جوان بھی شامل ہے جو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

عراقی شہری داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے بعد اپنے ملک میں ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات میں بارہ مئی کو شرکت اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button