ایران

خطے میں جنگ کا طبل بجانے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے دمشق کے دورے کے دوران کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کی طرف سےخطے میں جنگ کا طبل بجانے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ علاء الدین بروجردی نے دمشق کے مشرق میں واقع جوبر علاقہ کا بھی دورہ کیا جسے حال ہی میں وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرایا گیا ہے۔ اس علاقہ پر دہشت گردوں کا گذشتہ 7 سال سے قبضہ تھا۔

بروجردی نے شام میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج نے شامی قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کردیا۔

بروجردی نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے شام پر دہشت گردوں کے ذریعہ جنگ مسلط کرکے اسلامی مزاحمت کے ایک اہم رکن کو توڑنے کی کوشش کی لیکن گذشتہ سات برسوں میں سامراجی طاقتوں اور ان کے حامی دہشت گردوں کو شکست اٹھانا پڑی ہے۔ بروجردی نے کہا کہ وہابی دہشت گردوں نے امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی میں شام پر جنگ مسلط کرکے اسرائیل کی آشکارا اور عملی حمایت کی ہے اور خطے میں جنگ کا طبل بجانے والوں کو اسلامی مزاحمت کی طرف سے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button