پاکستان

کوئٹہ کے شیعہ مظلوموں کا احتجاج رنگ لے آیا، آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے

شیعت نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوکوئٹہ کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پر خصوصی بریفنگ دی جارہی ہے بعد ازاں وہ شیعہ ہزارہ عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو جمال الدین افغانی روڈ پر ۲ شیعہ ہزارہ مومنین کی شہادت کے بعد سےکوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر دھرنا دیا جا رہا تھا جس کہ بعد مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی وزیر آغا محمد رضا نےبھی گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا تھا جو تا حال جاری ہے ۔دھرنے پر بیٹھے شیعہ ہزارہ مومنین کا مطالبہ تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ آکر ہماری دادرسی کریں اور ہمیں تحفظ فراہم کریں ۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button