پاکستان

کوئٹہ : ایم ڈبلیو ایم کے وزیر قانون نے شیعہ نسل کشی کے خلاف اسمبلی کے باہر دھرنا دیدیا

شیعیت نیوز: شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے رہنما، صوبائی وزیر برائے قانون،لائیو اسٹاک،جنگلات اور پارلیمانی امور آغا سید محمد رضا بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئےہیں، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے کونسلرزرجب علی، عباس علی سید مہدی سمیت دیگر رہنمابھی موجود ہیں، شیعت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے بتایا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے اداروں سے تحفظ مانگ رہے ہیں،لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں،اب کوئی رستہ نہیں بچا،ان کا مزید کہنا ہے کہ دھرنے میں بیٹھے ہوئے مظلومین کی حمایت جاری رہے گی اور یہ دھرنا تب تک ختم نہیں ہوتا جب تک آرمی چیف خود آ کر یقین دھانی نہیں کرا دیتے، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور صوبائی وزیر آغا سید محمد رضا کا کہنا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرائوںگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button