سعودی عرب
سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے پر غور کر رہے ہیں : سعودی ولی عہد
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک سال میں سزائے موت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 2018ء میں اب تک 48 افراد کو سزائے موت دی گئی، سزائے موت پانے والوں میں سے نصف لوگوں کے منشیات میں ملوث ہونے پر سر قلم کیے گئے۔