پاکستان

شیعہ اسکالر ممتاز رضوی بازیابی کیس کی چھوتی سماعت، ایک ہفتہ میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم

شیعیت نیوز: ۳ ماہ سے لاپتہ شیعہ اسکالر ممتاز حسین رضوی کے حوالے سے کراچی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق ممتاز حسین بازیابی کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں چوتھی سماعت، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو ایک ہفتہ میں رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت۔ کیس کی سماعت جسٹس آفتاب احمد گورر نے کی۔ اگلی سماعت 24 مئی تک کے لئے ملتوی۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی نے عدالت کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے کہ ممتاز حسین رضوی انکی تحویل میں نہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر سے سیکڑوں شیعہ افراد لاپتہ ہیں، جن میں جوان، علماٗ اور اسکالرز شامل ہیں، انکے خانوادوں کی جانب سے عدالت میں انکی بازیابی کے لئے کیسز دائر کئے ہوئے ہیں لیکن عدالت بھی ان بے گناہ افراد کو گمشدہ کرنے والے اداروں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔

ان لاپتہ افراد کے خانوادوں کا کہنا ہے کہ اگر انکے پیاروں کا کوئی جرم ہے تو ہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button