پاکستان

سندھ کے صوبائی وزیر کو تکفیری دیوبندی دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی کی دھمکی

شیعیت نیوز: سندھ کے وزیر امداد پتافی کو سوشل میڈیا ایپلیکیشن واٹس ایپ پر کالعدم لشکر جھنگوی کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ آپ کے پاس ایک دن باقی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کی جانب سے صوبائی وزیر امداد پتافی کو واٹس ایپ کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ آپ کے پاس ایک دن باقی ہے۔ امداد پتافی کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھمکی آمیز پیغام سے متعلق وزیراعلٰی سندھ اور آئی جی پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، یہ میرا ایمان ہے، یہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button