پاکستان

ایم ڈبلیو ایم سندھ کا اجلاس، علامہ ناصر عباس جعفری کے 10 روزہ دورہ سندھ کو حتمی شکل دیدی گئی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ سولجر بازار کراچی میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دس روزہ دورہ سندھ کو حتمی شکل دی گئی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ سندھ کا آغاز 4 مئی کو ٹھٹھہ اور سجاول سے ہوگا، جبکہ اختتام 13 مئی کو کراچی میں ہوگا۔ اس اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ جات کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو کہ اضلاع کے ساتھ رابطہ سازی کا کام انجام دے گی۔ علامہ مقصود ڈومکی نے اجلاس میں اعلان کیا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر 13 مئی کو ملک بھر کی طرح سندھ بھر کے تمام اضلاع میں یونٹ کی سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گئی، کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں مرکزی احتجاجی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

صوبائی سیکرٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی نے اجلاس کے شرکاء کو انتخابی حکمت عملی اور الیکشن کمیشن کے ہدایات کے حوالے سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم سندھ بھر کے منتخب حلقوں سے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ مرکزی رہنماؤں نے سندھ کی تنظیمی فعالیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم سندھ کی فعالیت مثالی ہے، امید ہے کہ 13 مئی کے یوم احتجاج میں سندھ کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں بھرپور احتجاجی پروگرامات منعقد کئے جائیں گے، اس حوالے سے تمام قومی و ملی تنظیمات کو بھی ہم آہنگ کیا جائیگا اور انہیں بھی یوم مردہ باد امریکہ میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button