کراچی: جامعہ الریشد کی تقریب میں دہشتگردوں اور انکے کے سہولت کاروں کی شرکت
شیعیت نیوز: کراچی احسن آباد میں واقع دیوبندی جامعتہ الرشید میں "پیغام پاکستان کانفرنس” و "علمإ کانوکیشن 2018 منعقد ہوا جسمیں تمام تکفیری و کالعدم جماعتوں کے دھشتگرد وں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے رہنماء شریک تھے، سپاہ صحابہ سے اورنگزیب فاروقی سمیت پی پی پی کے صوبائی وزیر ناصر شاہ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، سابق آٸ جی سندھ شعیب سڈل، HEC ڈاٸریکٹر جاوید میمن، سمیت دیگر قومی افسران کی شرکت کی۔
پیغام پاکستان کے ذریعے تکفیری دھشتگردوں کو مین اسٹریم میں لاکر ملک کی باگ دوڑ انکے حوالے کرنے کی سازشیں جاری ہیں جبکہ دوسری جانب شیعہ کلنگ و شیعہ مسنگ جاری ہے اور تکفیری قاتل و دھشتگرد "پیغام پاکستان” کی سرکاری چھتری تلے آزاد ہیں-
یاد ہے کہ چار سال قبل جرمنی کے ڈوئچے ویلے میڈیا پر ایک تجزیاتی رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں عارف جمال نامی شخص نے کہا تھا کہ کراچی کو ایک خاص جماعت کی سیاست سے صاف کرکے وہاں طالبان مائنڈ سیٹ گروہوں کے لیے سیاسی راستہ ہموار کیا جارہا ہے جو آج سچ ہوتا دکھائی دے رہا ہے دوسری بات یہ ہے کہ اسٹبلشمنٹ, دیوبندیوں کے دامن پہ لگے داغوں کو صاف کرنا چاہتی ہے جو خود دیوبند کے ایک خاص گروہ کا مطالبہ بھی ہے لہذہ یہ سب اشاروں پہ ہو رہا ہے ایک نئی دیگ آگ پہ تیار کی جارہی ہے۔