مقبوضہ فلسطین

غزہ میں پُرامن مظاہرین پر صیہونی فوج کی فائرنگ، چار شہید، 700 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزین کیمپ کےقریب ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے ’حق واپسی‘ کے لیے ریلی نکالی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیوں سے فائرنگ کی، آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا اور دھاتی گولیوں سے بھی مظاہرین کو نشانہ بنایا۔

اشرف القدرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 25 سالہ فلسطینی احمد نبیل ابو عقل سر میں گولی لگنے سے شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے دو دیگر فلسطینیوں کے سروں میں گولیاں لگی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک پندرہ سالہ بچہ محمدابراہیم ایوب، سعد عبدالمجید اور 24 سالہ احمد العثامنہ شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہری کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے حچھ ہفتوں پر مشتمل حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں۔ اس تحریک کے دوران اب تک تین درجن فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی ہرجمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔ اس تحریک کا کل چوتھا جمعہ تھا۔ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں 645 فلسطینی زخمی ہوئے۔ تیس مارچ کے بعد زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4300 تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button