مشرق وسطی

حکومت کی حمایت میں ہزاروں شامی شہریوں کا مظاہرہ

دمشق کے مرکزی چوک پر شامی باشندوں نے اپنے ہاتھوں میں شام کا قومی پرچم اٹھا رکھا تھا اور وہ اپنے ملک کی حکومت اور فوج کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔شامی شہریوں نے امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کے میزائل حملے کی شدید مذمت کی اور عالمی اداروں سے اس جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار شامی فوج اور تحریک مزاحمت کی کوششوں کی قدردانی بھی کی۔شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ ادلب اور حلب میں شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کارروائیوں میں تحریر شام اور تحریر سیریا دہشت گرد گروہوں کے تین سو چوّالیس عناصر ہلاک ہو گئے۔ انسانی حقوق کے شامی مرکز نے بھی ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button