پاکستان

افغانستان سے دہشتگردوں کو پاک فوج پر حملہ، 5 اہلکار شہید

شیعیت نیوز: وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان سے ہونے والے حملے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

فاٹا سے رکنِ قومی اسمبلی ساجد طوری کے مطابق کرم ایجنسی میں افغان سرحد پر گزشتہ روز سے جاری رہنے والا فائرنگ کا سلسلہ بند ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ کرم ایجنسی میں لوئر کرم کے علاقہ لکہ تیگہ سے ملحقہ افغان سرحد پر 15 اپریل کو افغانستان کے صوبہ خوست سے دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا۔

حملے کے فوراً بعد فورسز نے جوابی کارروائی شروع کی اور ابتدا میں ہی متعدد دہشت گرد زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button