ایران
کشمیر میں بھارتی مظالم پر آیت اللہ خامنہ ای کا شدید ردعمل
شیعیت نیوز: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف انقلاب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ خا منہ ای کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔آیت اللہ خا منہ ای کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنیوالوں کوپیچھےدھکیل دیں گے،مستقبل قریب میں دشمن کونیچادکھادیں گے۔
تہران میں شب معراج کی تقریب سےخطاب میں آیت اللہ خا منہ ای نے کہا کہ تحریک حریت اور عزم و استقلال کے نتیجے میں قابضین کا پسپا ہونا قدرت کی نشانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر، عراق، افغانستان، شام ، فلسطین، میانمار کے عوام اپنی جدوجہد کے نتیجے میں جلد دشمنوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔