لبنان

بشار الاسد شام کے قانونی صدر ہیں میشل عون

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ ہم شام کے صدر بشارالاسد کو شام کا قانونی صدر تسلیم کرتے ہیں شام کی جنگ کہ جس میں 84 ممالک کے دہشتگرداس ملک کی ارضی سالمیت اور خود مختاری کو تار تار کر نے کیلئے سر گرم تھے سےحزب اللہ نے شام کی قانونی حکومت اور شامی عوام کا بھر پور دفاع کیا۔

لبنان کے صدر’’ میشل عون ‘‘نے کہا کہ ہم شام کے صدر بشار اسد کو شام کا قانونی صدر تسلیم کرتے ہیں اور جب تک وہ اقتدار میں ہیں وہی شام کے صدر ہیں۔لبنانی صدر نے کہا کہ شام کا مسئلہ خود شام سےمتعلق ہے اور شامی حکومت اور شامی باغی اس مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرسکتے ہیں۔

شام کی جنگ میں حزب اللہ کی مداخلت کے بارے میں لبنانی صدر نے کہا کہ حزب اللہ نے شام کی درخواست پر اس وقت اس جنگ میں مداخلت کی جب یہ جنگ علاقائی جنگ میں تبدیل ہوگئی اور اس میں 84 ممالک کے دہشتگرد شریک ہوگئے اور یورپ اور عرب ممالک سے ہزاروں دہشتگرد شام پہنچ گئے اور انہیں باقاعدہ تربیت دینا شروع کردی گئی اور شام کا تیل بعض ممالک نے دہشتگردوں سے خریدنا شروع کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر حزب اللہ کی شام کی جنگ میں مداخلت ناگزیر ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ شامی جنگ کے ختم ہونے اور اس ملک سے دہشتگردوں کی نابودی کےبعد حزب اللہ لبنان میں واپس آجائے گی۔

میشل عون نے کہا کہ حزب اللہ کا میں دفاع نہیں کررہا بلکہ میں شام کی جنگ کی نوعیت بتا رہا ہوں کہ شامی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے 84 ملک میدان میں موجود تھے جبکہ حزب اللہ نے شام کی قانونی حکومت اور شامی عوام کا بھر پور دفاع کیا ہے اور اسلئے دہشتگردی کے خلاف حزب اللہ کے مثبت کردار کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button