ایران

ایران کے خلاف دشمن کے بڑھتے ہوئے حملے ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت اور قدرت کا مظہر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں اسلامی نظام کے خلاف دشمن کے بڑھتے ہوئے حملوں اور سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت اور قدرت سے دشمن خطرہ محسوس کررہا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اقتداراور امن و سلامتی کو مسلح افواج کے اہم اہداف میں شمار کرتے ہوئے فرمایا: مسلح افواج کے تمام امور کا رخ مقررہ اہداف کی سمت ہونا چآہیے اورملکی و قومی سلامتی مسلح افواج کے اہم اہداف میں شامل ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمنوں کی ناپاک اور گھناؤنی سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی اپنے اصلی اہداف کی سمت قدرت اور قوت کے ساتھ گامزن رہےگا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button