پاکستان

دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر دیامر میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں پر پابندی عائد

شیعیت نیوز: ضلع دیامر میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع دیامر نے پورے ضلع میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کرکے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع دیامر دلدار احمد ملک کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دیامر کے چند شرپسند لوگ اپنے گھناونے اور غیرقانونی مقاصد کے حصول کیلئے سادہ لوح عوام کو ابھار کر بے جا طور پر جلسے جلوس کراتے ہیں۔ لوگوں کا ایسا ہجوم عموماً دہشت گردی کے خطرات سے خالی نہیں ہوتے ہیں۔ لوگوں کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا ہے اور لوگوں کو ممکنہ سیکورٹی خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے پیشگی اقدامات کے ذریعے لوگوں کے جان کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کے ممکنہ مخدوش حالات میں لوگوں کو غیر ضروری اجتماع سے روکنا بے حد ضروری ہے۔ اس لئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے ضلع دیامر کے حدود کے اندر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے آئندہ ضلع دیامر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر جلسے جلوس پر پابندی عائد کرا دی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button