پاکستان
پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیموں کا سہولتکار گرفتار
شیعیت نیوز: پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیموں کیلئے دستاویزات تیار کرنے والے سہولت کار کو گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے قصہ خانی بازار میں کمپوزنگ کی ایک دوکان پر چھاپہ مارا، جہاں پر عبدالمجید نامی شخص کو کالعدم تنظیموں کیلئے دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عبدالحمید کا تعلق افغانستان کے صوبے لغمان سے بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جہاں پر اس سے اہم انکاشافات کی توقع ہے۔