پاکستان

لشکر جھنگوی،طالبان سمیت اقوام متحدہ نے عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست جاری کردی

شیعیت نیوز:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عالمی دہشتگردوں اور دہشتگرد تنظیموں کے فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی شہریت رکھنے والے 139 افراد بھی شامل ہیں۔ فہرست میں شامل افراد میں القاعدہ کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری اور جماعت الدعوۃ اور لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید نمایاں ہیں۔ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے القاعدہ کے موجودہ سربراہ کے بارے میں شبہ ہے وہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں روپوش ہیں۔ حافظ سعید کے بار ے میں بتایا گیا ہے وہ بین الاقوامی پولیس (انٹر پول) کو مطلوب ہیں۔ فہرست میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھا جنہیں پاکستان سے گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا، دیگر اہم افراد میں بھارتی شہری داؤد ابراہیم اور یمنی باشندہ رمزی محمد بن الشیبہ شامل ہیں۔ داؤد ابراہیم کے بارے میں سلامتی کونسل نے بتایا ہے اس نے بھارتی شہری ہونے کے باوجود پاکستانی پاسپورٹ بنوا رکھا ہے اور وہ مبینہ طور پر کراچی کے قریب نوری آباد میں ایک محل نما بنگلے میں رہتا ہے۔ رمزی کو کراچی سے گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ مزید اقوام متحدہ کی فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی جن تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیا گیا ان میں جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، پاسبان اہلحدیث، پاسبان کشمیر، الرشید ٹرسٹ، حرکت المجاہدین، وفا انسانی تنظیم، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، رابطہ ٹرسٹ، جیش محمد، لشکر جھنگوی، تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار اور الاختر ٹرسٹ شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button