پاکستان

کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،علامہ ناظر تقوی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہاہے کہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ مسلمانوں کے مسائل سے ان نام نہاد انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کو کوئی غرض نہیں۔ بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور پاکستانی سر حدوں کی مسلسل خلاف ورزی بھارتی فوج کی بر بریت سے دنیا کی نظر یں ہٹانے کی کوشش ہے۔ مقبو ضہ کشمیر کو بھارت کے غا صبانہ تسلط سے آزاد کرانے کے لئے عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا جب تک مسئلہ کشمیر کا پرُ امن اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں نکلتاتب تک پورے خطے کی سلامتی کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہے گا۔ ہندوستانی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کےذر یعے حق خود ارادیت کی آواز کودبانے کی کو ششوں میں مصروف ہے بنیادی حقوق کے اس استحصال پر اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کر نے کی ضرورت ہے ۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ جمعہ 6اپریل کو سندھ بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف پُر امن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جب کہ کراچی میں مرکزی مظاہرہ شیعہ خوجہ مسجد اثناء عشری کے باہر 1:30بجے دن کیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button