سعودی عرب

سعودی ولی عہد بن سلمان ایک متضاد شخصیت ہیں:سعودی تجزیہ کار

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے ولی عہد بن سلمان کے اس بیان کہ آئندہ دس پندرہ سالوں میں ایران کے ساتھ جنگ چھیڑنے کا امکان ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن سلمان ایک متضاد شخصیت ہیں اور تہران کے خلاف اس طرح کا لہجہ استعمال کرنے سے ایران کے مقابلے میں سعودی عرب کی شکست ظاہر ہوتی ہے ۔

ایک انٹریومیں ’’فواد ابراہیم‘‘نے ولی عہد بن سلمان کے اس بیان کہ آئندہ دس پندرہ سالوں میں ایران کے ساتھ جنگ چھیڑنے کا امکان ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن سلمان ایک متضاد شخصیت ہیں اور تہران کے خلاف اس طرح کا لہجہ استعمال کرنے سے ایران کے مقابلے میں سعودی عرب کی شکست ظاہر ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بن سلمان نے گذشتہ سال جنگ کو ایران کے اندر منتقل کرنے کی بات کہی اور اب وہ ایران کے ساتھ جنگ چھیڑنے کی بات کررہے ہیں اسطرح کے بیانات سے ظاہر ہے کہ ایران کے خلاف ہر محاذ پر سعودیہ ناکامی سے دوچار ہے ۔انہوں نے کہا کہ بن سلمان کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد ایران کو مشتعل کرکے اسے امریکہ کے ساتھ جنگ میں دھکیلنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بن سلمان کا حالیہ بیان ان کی ناتوانی کو ظاہر کرتا ہے خاصکر جب واشنگٹن واضح کر چکا ہے کہ مستقبل قریب میں اسکا ایران کے ساتھ محاذ آرائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

موصوف تجزیہ نگار نے بن سلمان کے حالیہ واشنگٹن دورے کے بارے میں کہا کہ ناتجربہ کار شہزادہ خود کو امریکیوں کے سامنے سعودی عرب کا حقیقی لیڈر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں اسلئے وہ امریکی کمپنیوں کے ساتھ بڑے بڑے معاہدے کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

انہوں نے بن سلمان کی طرف سے امریکہ کو اپنی فوجیں شام میں رکھنے کے مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بن سلمان کو یہ محسوس ہورہا ہے کہ امریکہ اب شام میں حکومت کی تبدیلی کے مطالبے سے دستبردار ہوگیا ہے جو ریاض کا بھی ہمیشہ مطالبہ رہا ہے ۔

سعودی تجزیہ کار نے ایران کے خلاف ریاض کی دشمنانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام اس حقیقت کی پردہ پوشی کہ یمنی فوج اور انصاراللہ کا مقابلہ کرنے کی ان کی صلاحیت نہیں ہے ایران پر الزامات عائد کررہے ہیں ۔

فواد ابراہیم نے مزید کہا کہ یمنیوں کے میزائل ذخائر کو تباہ کرنے کے سعودی اتحاد کے دعوے پوری طرح جھوٹ ثابت ہوئے ہیں حقیقت میں سعودی جنگی اتحاد کو حوثیوں اور یمنی فوج کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست ہوئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button