اہم ترین خبریںپاکستان

ہر گزرتے دن کیساتھ غدیر کا پیغام دنیا پر چھا رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غدیر کے دن اعلان ولایت مولا علیؑ کے موقع پر تکمیل دین کا اعلان ہوا۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غدیر کے دن اعلان ولایت مولا علیؑ کے موقع پر تکمیل دین کا اعلان ہوا۔

مولا علیؑ  کی امامت و ولایت، دین اور دنیا کی عزت و سربلندی کا باعث ہے۔ غدیر کے دن نظام ولایت و امامت کا اعلان ہوا جو تا قیامت ہر دور کے انسانوں کے لئے راہ نجات ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید غدیر کی مناسبت سے امام بارگاہ آل محمد ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں منعقدہ تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ الٰہی رہبر کے بغیر انسانی معاشرہ کبھی بھی ہدایت کے راستے پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

ملوکیت اور طاغوتی نظام انسانیت کی توہین ہے، جو انسانی معاشرے کے لئے خسارے اور نقصان کا باعث ہے۔

غدیر اور عاشورا تشیع کا طرہ امتیاز ہے۔ تشیع کا ماضی کربلا ہے جو اسے ہر دور کی یزیدیت کے مقابلے میں سینہ سپر بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جی بی بجٹ میں واردات کی گئی، عوام تیار رہیں، ایم ڈبلیو ایم کا تحریک چلانے کا اعلان

جس کی تازہ مثال یمن لبنان اور فلسطینیوں کی استقامت ہے۔

جبکہ غدیر اور وارث غدیر امام مہدی علیہ السلام کی عدل و انصاف پر مبنی عالمی الٰہی حکومت کا قیام تشیع کے تابناک مستقبل کی دلیل ہے۔

نظام ولایت عصر حاضر میں نظام ولایت فقیہ اور حکومت اسلامی کی صورت میں دنیائے بشریت میں ثقلین یعنی قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کے پاکیزہ نظام کی نورانیت کو پھیلا رہا ہے۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ غدیر کا پیغام دنیا پر چھا رہا ہے اور عالمی کفر و استکباری نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔

جلد ہی روئے زمین پر صالحین کی حکومت کا خدائی وعدہ سچا ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button