یمن

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے جنوبی علاقہ جازان میں بیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقہ جازان میں بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے جبکہ گذشتہ دو دنوں میں سعودی عرب کے 12 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق میزائل حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ اس سے قبل سعودی عرب کی سرکاری خبـررساں ایجنسی واس نے سعودی عرب کے 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ سعودی ذرائع کے مطابق گذشتہ دو دنوں میں سعودی عرب کے 12 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق یمن کے نہتے عوام سعودی عرب اور اس کے دس اتحادی ممالک کے مظالم کا گذشتہ تین سال سےمقابلہ کررہے ہیں ۔ سعودی عرب کی یمن پر کھلی جارحیت کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں اس دوران 35 ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button