مقبوضہ فلسطین

اسرائیل آنسو گیس کیلئےڈرون استعمال کرے گا

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل فلسطینی مظاہرین کو منتشر اور کنٹرول کرنے کے لیے ڈرون کے ذریعے آنسو گیس پھینکے گا،کیونکہ ڈرون ایک ہی وقت میں آنسو گیس کے چھ کنستر لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔اسرائیلی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل سکیورٹی فورسز فلسطینی مظاہرین کے خلاف نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہتا ہے۔

اسرائیل اب ڈرون کے ذریعے ان علاقوں میں بھی آنسو گیس پھینکے گا، جہاں اس کی فورسز نہیں جا سکتیں۔اسرائیل کو خدشہ ہے کہ مارچ کے اواخر میں متوقع طور پر فلسطینی بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کریں گے اور اس دوران اسرائیلی سرحدی پولیس ان کے خلاف نئی ٹیکنالوجی پر مبنی آنسو گیس گرانے والے ڈرون استعمال کرے گی۔

یاد رہے کہ حماس نے تیس مارچ سے غزہ اسرائیل سرحد پر پرامن مظاہرے کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق سرحد کے قریب خیمے لگائے جا رہے ہیں اور ممکنہ طور پر اس احتجاج میں ہزاروں فلسطینی شریک ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button