مشرق وسطی

بحرین میں سعودی مداخلت ختم کرنیکی ضرورت ہے

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک عرب نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بحرینی سرگرم کارکنان نے سعودی عرب کی بحرین میں مداخلت اور ریاض کی جانب سے بحرین میں عوامی انقلاب کو کچلنے اور عوام کے قتل عام کی سیاست کو ختم کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی پراسرار خاموشی کہ جسکے باعث آل خلیفہ حکومت کو بحرینی عوام کے انسانی حقوق کی پامالی کا بھرپور موقع ملا ہے کی کڑی الفاظ میں مذمت کی۔

عرب نیوز ویب سائٹ ’’العہد‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بحرین کے سرگرم کارکنوں نے برلن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے بحرین میں قابض افواج کہ جن کو تحفظ جزیرہفورسز کا نام دیا گیا ہےکے داخل ہونے کی ساتویں سالگرہ کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کیاہے

رپورٹ کے مطابق بحرین کے سرگرم کارکنوں نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی عمارت کے سامنےبحرین میں مداخلت کے ساتویں سال کی مناسبت سے کہ اس دن قابض افواج تحفظ جزیرہ فورسز الجزير شیلڈ کے نام سے جانا جاتا ہے منامہ میں داخل ہوئے اور عوام کے پرامن مظاہرے پر تشدد کیا گیا کے خلاف جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے سعودی عرب کی بحرین میں مداخلت اور ریاض کی جانب سے بحرین میں عوامی انقلاب کو کچلنے اور عوام کے قتل عام کی سیاست کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے بین الاقوامی برادری کی پراسرار خاموشی کہ جس کے باعث آل خلیفہ حکومت کو بحرینی عوام کے انسانی حقوق کی پامالی کا بھرپور موقع ملا ہے کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button