لبنان

اسرائیل، لبنان کا واحد دشمن ہے، نبی بری

اسپیکر نبی بری نے اپنے بیان میں عوامی مزاحمت کو تیل کے ذخائر سمیت لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کا واحد استہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ کے ساتھ اتحاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔
لبنان میں پارلیمانی انتخابات رواں سال مئی میں کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نبی بری نے بحران شام کے سلسلے میں امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی ہمہ گیر حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اسرائیل کی سیکورٹی کا یقین نہ ہو جائے امریکہ اس وقت تک شام پر حملے کی جرائت نہیں کر سکتا۔
لبنان کے اسپیکر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بیت المقدس کا معاملہ سب سے اہم مسئلہ ہے کیوں کہ القدس شریف آسمان کا ٹکڑا ہے اور انسان اسے اپنی ملکیت نہیں بنا سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button