پاکستان

شیعہ لاپتہ افراد کی رہائی کے لئے دستخط رہائی مہم کا آغاز آج سے کیا جارہا ہے، بھرپور شرکت کی اپیل

شیعیت نیوز: لاپتہ شیعہ عزاداروں کی رہائی کے لیے "شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی” کی جانب سے "دستخط رہائی مہم” کا آغاذ 16 مارچ نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں کیا جائے گا، اس دستخط رہائی مہم میں بھرپور حصہ لیجیے اور لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلٸے اور ظلم کے خلاف متاثرہ خانوادوں کا ساتھ دیجیے،

اطلاعات کے مطابق دستخط مہم: 16 مارچ، بروز جمعہ، 1 بجے دوپہر مندرجہ ذیل مساجد سے شروع کیا جارہی ہے۔

1. مرکزی جامع مسجد نور ایمان، ناظم أباد، کراچی،
خصوصی خطاب، مولانا مرزا یوسف حسین صاحب

2. جعفریہ مسجد و امام بارگاہ گلبہار، کراچی

3.قدم گاہ مولا علی، حیدرأباد
خصوصی خطاب، مولانا حیدر عباس زیدی صاحب

4.جامعہ مسجد و امام بارگاہ امامیہ ہال صدر کینٹ، لاہور

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر سے سیکڑوں نوجوان کئی مہینوں اور سالوں سے ماروائے عدالت جبراً اپنے گھروں سے غائب کردیئے گئے ہیں، ان لاپتہ افراد کے اہل خانہ کرب و مصبیت میں مبتلہ ہیں لیکن قانوں نافذ کرنے والے ادارے عدالتوں سے بالاتر پاکستان کے آئین کی دھجیاں بکھر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button