پاکستان

بھارت پاکستانی سفارتکاروں کو تحفظ دینے میں ناکام؛ پاکستان نے بھارت سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

شیعیت نیوز: پاکستان نے بھارت سے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا، سہیل محمود کو بھارت میں سفارتی عملے کو ہراساں کرنے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے بلا یا گیا۔

اس حوالے سے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے مشاورت کے لیے بھارت سے اپنے سفیر کو واپس بلا یا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے سفیر نے عملے کو ہراساں کیے جانے کے تصویری شواہد بھی بھیجے اور اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج بھی کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ سفارتی عملے کی حفاظت اور میزبانی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، بھارتی ادارے ہمارے سفارتکاروں کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی حکام پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کے ساتھ انتہائی نارووا سلوک کر رہے ہیں، پاکستانی حکام کے بچوں کو سکول جانے سے روکا جا رہا ہے جبکہ سفارتی عملے کے ساتھ نازیباگفتگو کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button