پاکستان

ایرانی وزیر خارجہ کی پیشکش قبول کرنے سے اقتصادی، معاشی اور معاشرتی دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

شیعیت نیوز: جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پاکستان کے دورہ پر آئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے اس بیان کو خوش آئند قرار دیا ہے، جس میں انہوں نے چاہ بہار بندرگاہ کے منصوبہ میں پاکستان کو بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور اس کو گوادر سے منسلک کرنے کی پیشکش کی ہے، حکومت پاکستان کو اس پیشکش پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہئے، کیونکہ اس پیشکش کو قبول کرنے سے دونوں برادر اسلامی ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری پیدا ہوگی، بھارت کے چاہ بہار بندرگاہ میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث جو مضر اثرات ہمارے ملک کے خلاف ہوسکتے ہیں، اس کا بھی تدارک ہو جائے گا، ہم نے امریکی ناراضگی کے ڈر سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو نامکمل چھوڑ کر نہ صرف ملکی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا بلکہ اپنے پڑوسی ملک سے دوری پیدا کرلی، جبکہ ہندوستان نے امریکی اور مغربی ملکوں کی ایران پر پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران سے تیل کی خریداری اور چاہ بہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری جاری رکھی، جس کے باعث وہ ایران کے زیادہ قریب ہوگیا، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت امریکی دباؤ میں آئے بغیر ملک کے مفاد میں مضبوط فیصلے کرے، گیس پائپ لائن منصوبہ کو جلد مکمل کرے اور چاہ بہار بندرگاہ کے سلسلہ میں ایرانی وزیر خارجہ کی پیشکش کو قبول کرے، تاکہ ایران جو ہمارا برادر اسلامی پڑوسی ملک ہے، اس سے ہمارے اقتصادی، معاشی اور معاشرتی دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوسکیں، بھارت کی ہمارے ملک کے خلاف جو ریشہ دوانیاں ہیں، انکا بھی ازالہ ہوسکے، اسکے علاوہ ان اقدامات سے خطے میں پائیدار امن کے قیام اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل میں بھی کافی مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button