عراق

موصل میں 11 ہزار افراد کے لاپتہ ہونے کا انکشاف

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے شہر موصل میں داعش تنظیم کے قبضے کے بعد سے 11 ہزار سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کا انکشاف، جن کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر موصل میں پولیس کے ایک افسر نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں شہر پر داعش کی تنظیم کے قبضے کے بعد سے 11 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہوئے جن کے انجام کے بارے میں اب تک کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔موصل میں جاری آپریشن کے اختتام کے بعد داعش تنظیم کے مراکز کی تلاشی کے باوجود عراقی حکام لاپتہ افراد،کے بارے میں کچھ معلوم کرنے،

میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔لاپتہ ہونے والے افراد کےعزیزوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ان کے بیٹوں کو بازیاب کرایا جائے۔دوسری جانب عراقی فوج کی انٹیلی جنس کے افسر نے میڈیا کو بتایا کہ عراقی فورسز نے موصل شہر میں داعش تنظیم کے میڈیا ونگ اعماق ایجنسی کے مرکزی ذمے دار عثمان خالد امین کو گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عراق میں ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹریٹ کا کہنا تھا کہ موصل میں داعش تنظیم کے ایک سیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اہم فائلیں برآمد کرلی گئی ہیں، یہ سیل پارلیمانی انتخابات کے دوران حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button