پاکستان

ایم ایم اے نے خیبرپختونخوا میں انتہا پسندوں کو طاقتور کیا، راجہ ناصر عباس

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل نے خیبرپختونخواہ میں انتہا پسندوں کو طاقتور کیا، ہم کبھی بھی ان کا ساتھ نہیں دینگے، ہم خیال جماعتیں جو ہمارے زیادہ قریب ہیں انکے ساتھ ملکر اتحاد بنائینگے، خیبرپختونخواہ میں ایم ایم اے کی حکومت بنی تو انہوں نے میرٹ و انصاف کا خیال نہیں رکھا، ایجوکیشن، ہیلتھ، پولیس سمیت دیگر اداروں میں انتہا پسندوں کو لیکر گئے، جس کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کے لوگ مشکلات کا شکار ہے۔ وہ مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے شعبہ خواتین کی جانب سے سکھر پریس کلب میں منعقدہ بی بی فاطمۃ الزہرہ کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ سیاست صرف 2مقصد کیلئے ہونی چاہیے، انسانوں، محروم و محکموم طبقے کی خدمت اور لوگوں کی مثبت رہنمائی کیلئے سیاست کرنی چاہیے تاکہ وہ اچھے اور باوقار انسان بن سکیں، اپنی عزت نفس کا احترام کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اختیارات اور قوانین کا غلط استعمال ہے، ختم نبوت اور توہین رسالت کے قوانین موجود ہیں، انکا درست استعمال ہوجائے اور حکومت بروقت اقدامات کرے تو لوگوں کو باہر نکلنے کی ضرورت نہ پڑے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لیڈر شپ رول ماڈل ہوتی ہے مگر ہماری لیڈر شپ اخلاق سے عاری ہے۔ انہوں نے خود بداخلاقی کو رواج دیا، جو آج انکے ساتھ ہورہا ہے یہ انہی کا بویا ہوا ہے، انہوں نے بینظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے ساتھ کیا کیا، دنیا میں مکافات عمل ہے، لیڈر شپ جب بداخلاقی کے بیج کاشت کریگی تو اسے کاٹنا بھی پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button