پاکستان

خطے میں امن کے قیام کیلئے طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے،سربراہ ایم ڈبلیو ایم

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جنگی طاقت کے اعتبار سے بھارت کا دنیا کی چوتھی بڑی طاقت بن جانا عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ دنیا کی جدید افواج اور فوجی طاقت کا تجزیہ کرنے والے عالمی تحقیقاتی ادارے ’’گلوبل فائر‘‘ کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیر معمولی دفاعی بجٹ، عسکری قوت میں اضافہ اور آلات حرب کی وسیع پیمانے پر خرید و فروخت کا مقصد اس کے عزائم سے واضح ہے۔ خطے میں امن کے قیام کیلئے طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ بھارت کی عسکری برتری اس کے دماغی فتور میں اضافے کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا پاک فوج ناقابل تسخیر ہے۔ ہمارے جذبہ ایمانی کا کوئی قوت جم کر مقابلے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button