پاکستان

سعودی امام کعبہ کی پاکستان آمد، پاکستان میں فرقہ وارانہ تقریر ، طاہر اشرفی نے ایران مخالف تقریر کی حد پار کردی

شیعیت نیوز: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی امام کعبہ اور سعودی سفیر کی خوشنودی کے حصول کیلئے تمام حدیں پار کر گئے۔ انہوں نے جہاں امام کعبہ کو اپنی جماعت "پاکستان علماء کونسل” کی اعزازی رکنیت دی وہیں امام کعبہ کے اعزاز میں دیئے گئے عصرانے میں انہوں نے ایران پر بھی خوب تنقید کرکے امام کعبہ کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی۔ عصرانے سے خطاب میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ایران سمیت حوثیوں کی مدد کرنے والی تنظیموں اور ممالک کو باز آ نا چاہیے، ان کی ارض الحرمین الشریفین سعودی عرب کے امن سے کھیلنے کی کوششیں اُمت مسلمہ ناکام بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ داعش جیسے فتنے اُمت مسلمہ کو کمزور کرنے کیلئے بنائے جاتے ہیں، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ داعش کو بنانے اور فنڈنگ کرنیوالے کون ہیں۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کل بھی سعودی عرب کیساتھ تھے آج بھی ساتھ ہیں۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر استاد نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روز و شب رشتے مضبوط ہو رہے ہیں اور امام کعبہ کے دورے سے جو محبت اور عقیدت ملی ہے اس کا کوئی متبادل نہیں۔ انہوں نے طاہر اشرفی کی جانب سے ایران پر تنقید کو بھی خاموشی سے سنا تاہم اس حوالے سے انہوں نے کوئی بات نہیں کی۔ مبصرین نے طاہر اشرفی کے خطاب کو "شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری” قرار دیا۔ مبصرین کا کہنا تھا کہ سعودی ڈالروں کیلئے طاہر اشرفی نے اخلاقیات کی حدیں پار کر دیں اور ایران پر بے جا تنقید کی جبکہ طاہر اشرفی نے یہ نہیں بتایا کہ یمن میں نہتے عوام، سکولوں، ہسپتالوں اور مساجد پر سعودی عرب کیوں بمباری کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button