مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات ناقابل معاف گناہ و جرم ہیں:حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس نےاپنے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کو قوموں کی خواہش کے منافی ناقابل معاف جرم و گناہ قرار دیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک’’ حماس‘‘ نے ایک بیان میں فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرنے والی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی برقراری پر قوموں کی مخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تحریک حماس غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے والوں پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔

تحریک حماس نے مسئلہ فلسطین کے حساس مرحلے میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی کوششوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ناقابل معاف جرم و گناہ کا مقصد نسلوں کے اذہان سے قبضے کا تصور ختم کرانا ہے جبکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ نسلوں میں اس قبضے کا تصور باقی رکھا جائے۔

تحریک حماس نےمزید مسئلہ فلسطین میں اُمت مسلمہ کے مواقف کی قدردانی کرتے ہوئے فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button