پاکستان

آج یوم ولادت دختر رسول (ص) حضرت فاطمہ زہرا (ع) کی مناسب سے ’ یوم مادر‘ منایا جارہا ہے

شیعیت نیوز: خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا (س) کا یوم ولادت ہے، اسی مناسبت سے عالم یوم مادر منایا جارہا ہے

تاریخ اسلام کے مطابق ۲۰ جمادی الثانی کے دن رحمت العالمین (ص) کے گھر حضرت فاطمہ الزہرا (س) رحمت بن کر دنیا میں آئیں۔

اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں عاشقان رسول خوشیاں منارہے ہیں، کہیں میلاد کا اہتمام ہے تو کہیں لوگوں میں اپنے گھروں کو سجا رکھا ہے تو کہیں کسی نے اپنے گھر میں نذر و نیاز کا اہتمام کیا ہوا ہے۔

رسول خدا ؐ نے فرمایا کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے فاطمہ کو تکلیف پہنچائی گویا اُس نے مجھے تکلیف پہنچائی، ایک اور جگہ پر رسول اللہ ؐ نے فرمایا فاطمہ جنت کی خواتین کی سرادر اور انکے بیٹے نوجواناں جنت کے سردار ہیں۔

حضرت فاطمہ زہرا (س) کے حوالے سے رسول اللہ ؐ کی کافی احادیث موجود ہیں جو آپکی فضیلت بیان کرتی ہیں ، آپکی فضیلت کے لئے یہی کافی ہے کہ جب آپ تشریف لاتین تو رسول خدا ؐ اپنی جگہ سے کھڑے ہوتے اور اپنی جگہ پر اپنی بیٹی کو بٹھاتے جگہ مسجد میں کھلولنے والے تمام اصحاب کے دروازں کو بند کرنے کا حکم دیا سوائے دروازہ زہرا (س) کے۔

شیعیت نیوز کی ٹیم اس عظیم مبارک دن کے موقع پر تمام عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button